![]() |
"Short Islamic Waqiat: Inspiring Stories of Faith and Virtue" |
No.1
اللہ کا ذکر
مولانا رومی روایت یہ فرماتے ہیں ایک صوفی اللہ کے ذکر میں شب بیداری کر رہا تھا۔ شیطان نے کہا اے صوفی خاموش رہ، تیرے ذکر کا کیا فائدہ اللہ کی طرف سے جواب نہیں آرہا، صوفی دلبر داشتہ ہو کر سو گیا، خواب میں حضرت خضر علیام سے ملاقات ہوئی ، آپ نے فرمایا اللہ کے ذکر سے کیوں غافل ہو گئے ہو۔ صوفی کہنے لگا اللہ کی طرف سے جواب نہیں آرہا اسلئے ذکر چھوڑ دیا۔ حضرت خضر
نے فرمایا: اللہ کہتا ہے اے بندے! تیرا اللہ کہنا ہی میرا جواب . ہے، جب تک تیرا پہلی بار اللہ کہنا قبول نہیں ہوتا اس وقت تک میں دوسری بار کہنے کی توفیق نہیں دیتا۔
No.2
ایک اللہ والے سے کسی نے اپنے مقدر کی شکایت کرتے
ہوئے کہا: جو کام کرتا ہوں اُلٹا ، جو کام کرتاہوں اُلٹا ،
میرے تو سارے کام ہی اُلٹے پڑتے ہیں ۔ اُنھوں نے پوچھا : مُہر دیکھی ہے ؟
کہنے لگا : جی !
پوچھا: یہ بھی جانتے ہو کہ مہر پر لکھائی کیسے ہوتی ہے؟
کہنے لگا : مہر پر اُلٹے الفاظ لکھے جاتے ہیں ۔
اُنھوں نے پوچھا: میاں جانتے ہو وہ سیدھے کیسے ہوتے
ہیں ؟
کہنے لگا : جب مہر کاغذ پر لگتی ہے تو الفاظ سیدھے ہو جاتے
ہیں
آپ نے فرمایا: جس طرح مُہر اپنا ماتھا کاغذ پر ٹیکتی ہے تو اُس کے اُلٹے الفاظ سیدھے ہو جاتے ہیں ، اسی طرح تو بھی وضو کر کے مسجد جا اور اپنے مالک کے حضور ماتھا ٹیک ( سجدہ کر ) ، تیرے بھی اُلٹے کام سیدھے ہو جائیں
گے ۔
No.3
ایک فقیر دریا کے کنارے بیٹھا تھا ... کسی نے پوچھا بابا کیا کر رہے ہو ؟ فقیر نے کہا انتظار کر رہا ہوں کی مکمل دریا بہہ جائیں تو پھر پار کروں. اس آدمی نے کہا کیسی بات کرتے ہو بابا ... مکمل پانی بہنے کے انتظار میں تو تم کبھی دریا پار ہی نہیں کر پاؤ گے .
فقیر نے کہا یہی تو میں تم لوگو کو سمجھانا چاہتا ہوں کی تم لوگ جو ہمیشہ یہ کہتے رہتے ہو کی ایک بار گھر کی ذمہ داریاں پوری ہو جائے تو پھر نماز پڑھوں گا، داڑھی رکھوں گا، حج کروں گا، خدمت کروں گا ... جیسے دریا کا پانی ختم نہیں ہو گا ہمیں اس پانی سے ہی پار جانے کا راستہ بنانا ہے اسی طرح زندگی ختم ہو جائے گی پر زندگی کے کام اور ذمہ داری کبھی ختم
نہیں ہوں گے .... ...

Comments
Post a Comment